۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليہ ‌و‌آلہ وسلم نے ایک روایت میں حیوان کے مالک پر چھ حقوق کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرك الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن علیه السلام:

لِلدّابَّةِ عَلى صاحِبِها سِتُّ خِصالٍ : يَعلِفُها إذا نَزَلَ و يَعرِضُ عَلَيهَا الماءَ إذا مَرَّ بِهِ و لايَضرِبُها الاّ عَلى حَقٍّ وَلا يُحَمِّلُها مالا تُطيقُ و لايُكَلِّفُها مِنَ السَّيرِ إلاّ طاقَتَها و لايَقِفُ عَلَيها فُواقا

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليہ ‌و‌آلہ وسلم نے فرمایا:

حیوان کے اس کے مالک پر چھ حقوق ہیں:

1. جب وہ (سواری والے) حیوان سے اترے تو اس کے سامنے گھاس رکھے۔

2. جب وہ کسی ایسی جگہ سے گذرے جہاں پانی ہو تو اسے پانی پلائے۔

3. بغیر کسی وجہ کے اسے نہ مارے۔

4. اس کی طاقت سے زیادہ اس پر وزن نہ ڈالے۔

5. اس کی طاقت سے زیادہ اسے نہ چلائے۔

6. دو دفعہ دودھ دوہنے کی درمیانی مدت میں اس پر سوار نہ ہو۔

مستدرك الوسائل، ج ۸، ص ۲۵۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .